counter easy hit

اور ماسی فیشن ماڈل بن گئی

دہلی کی مشہور فیشن ڈیزائنر مندیپ ناگی خواتین کی خاطر تیارکردہ نئے ملبوسات کی نمائش کے لیے نئے چہرے کی تلاش میں تھی۔ ایک روز وہ اپنے گھر سے نکل رہی تھی کہ اس کے نظر اپنے ہمسایوں کے گھر میں کام کرنے والی نوکرانی پر پڑی۔ اسے دیکھتے ہی مندیپ نے اسے اپنے ملبوسات کی ماڈلنگ کے لیے پسند کر لیا۔

And maid servant became a fashion model

And maid servant became a fashion model

عام طور پر فیشن ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی نمائش کے لیے بھاری رقوم کے عوض سپرماڈلز کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔سپرماڈلز کی خوبصورتی ملبوسات کی تشہیر کا سبب بن جاتی ہے، لیکن بھارت کی جدت پسند مندیپ ناگی نے اس رحجان کو یکسر فراموش کرتے ہوئے ایسی لڑکی کو اپنے ملبوسات کی ماڈلنگ کے لیے منتخب کر لیا ہے جس کے متعلق کوئی اور فیشن ڈیزائنرسوچ بھی نہیں سکتاتھا۔ اس نوکرانی کا نام کملا تھا جو لوگوں کے گھروں میں کام کرکے اپنے خاندان کو پال رہی تھی۔اس کے دو بچے تھے۔ کملا اگرچہ سانولی رنگت کی لڑکی تھی لیکن اس کی آنکھیں مندیپ کو پسند آئیں اور اس نے اسے ماڈلنگ میں موقع دینے کا فیصلہ کر لیا۔ جب کملا کا فوٹو شوٹ کروایا گیا اور اس کی تصاویر شائع ہوئیں تو حیران کن نتائج سامنے آئے۔ لوگوں کی طرف سے کملا کو کسی سپرماڈلز سے بھی زیادہ پذیرائی ملی۔  بھارت کے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے مندیپ نے بتایا کہ کملا کو جب میں نے ماڈلنگ کی پیش کش کی تو پہلے تو وہ بہت ہچکچائی لیکن پھر ہامی بھر لی۔ کیمرے کے سامنے آنا بھی اس کے لیے بہت مشکل مرحلہ تھا۔اسے بہت کچھ بتانا اور سکھانا پڑا، لیکن اس کی ماڈلنگ کی تصاویر شائع ہونے پر جو نتائج سامنے آئے وہ ہماری توقعات سے کہیں بڑھ کر تھے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کملا کو اب گھروں میں صفائی کرنے کی ضرورت نہیں رہی، دیگر فیشن ڈیزائنر بھی اس سے ماڈلنگ کرا کر معقول رقم دے رہے ہیں۔یوں مندیپ نے ایک عزیب نوکرانی کی قسمت ہی بدل ڈالی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website