counter easy hit

جیمز اینڈرسن چنئی ٹیسٹ سے باہر

Anderson out of Chennai test

Anderson out of Chennai test

چنئی: ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے سب سے کامیاب باؤلر جیمز اینڈرسن ہندوستان کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

جمعے سے چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے بتایا کہ اینڈرسن کندھے اور ٹخنے میں کچھ تکلیف محسوس کر رہے ہیں اور ان حصوں میں سوزش ہے۔ ہم ان کا خیال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔34 سالہ فاسٹ باؤلر اس سے قبل بھی کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی وشاکاپٹنم ٹیسٹ کے ذریعے انگلش ٹیم میں واپسی ہوئی تھی اور اس میں متاثر کن باؤلنگ کی تھی۔تاہم اس کے بعد موہالی اور ممبئی میں ہونے والے میچوں میں وہ کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے تھے۔یاد رہے کہ ہندوستان پہلے ہی 3-0 سے سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ اینڈرسن کی جگہ کس فاسٹ باؤلر کو کھلایا جائے کیونکہ پیر کی انجری کا شکار اسٹورٹ براڈ ابھی تک مکمل طور پر صحتیاب نہ ہو سکے اور ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ جمعرات کی شام پریکٹس کے بعد کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website