تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کے نام خط میں وزیراعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔
Andleeb Abbas letter with the name of Prime Minister’s Principal Secretary name
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013کے تحت معلومات کا حصول بنیادی حق ہے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے جاتی امرا کو کیمپ آفس قرار دیا ہے، کیمپ آفس کے اخراجات کی مصدقہ تفصیلات دی جائیں۔ عندلیب عباس کا موقف ہے کہ جاتی امرا میں وزیراعظم کے اہل خانہ مقیم ہیں ،اسےکیمپ آفس کا درجہ کیوں دیا گیا۔ وزیر اعظم کا کیمپ آفس دارالحکومت سے سینکڑوں میل دور ہے۔ خط میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی کتنی رہائشگاہوں کو کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا ، ان کی تفصیلات دی جائیں۔