نیلسن ( پ ر ) اینڈریو سٹیفنسن ایک متحرک اور انسان دوست ممبر پارلیمنٹ ہیں پینڈل کی عوام نے انہیں دوبارہ منتخب کرکے انہیں مزید خدمت کا موقع دیا ہے اور خاص طور پر پاکستانی اور کشمیری نژاد رائے دہندگا ن نے اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انہیں ووٹ دے کر امانت کا حق ادا کیا ہے۔
پینڈل کی سیٹ کو ووٹوں کے تناسب سے مارجنل سمجھنے والے اب کئی سالوں تک خاطر جمع رکھیں جب تک اینڈریو سٹیفنسن موجود ہیں یہ نشست کنزرویٹو پارٹی ہی کے پاس رہے گی کارٹر لاء کے عبد الحسین شہاب کی طرف سے اتوار کے روز اینڈریو سٹیفنسن کے دوبارہ پینڈل کے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کی خوشی میں پیلا ٹائن ہال میں منعقد کئے گئے ایک ظہرانے میں مقررین نے اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے یورپین پارلیمنٹ میںیورپین پارلیمنٹیرین فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین نارتھ ویسٹ سے ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے اینڈریو سٹیفسن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین ممبر پارلیمنٹ قرارد دیا۔
اور پاکستان کوجی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر ان کی کوششوں کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ میں میرے علاوہ بھی ایم ای پی نے پچھلے دس سالوں میں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے جبکہ برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کے بر سر اقدار آنے کے بعد کوششیں ثمر آور ہونا شروع ہوئیں پہلی وجہ کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرن نے یورپ کے ملکوں کے سر براہوں بالخصوص فرانس اور جرمنی کی قیادت کو اعتماد میں لیا۔
اور دوسری وجہ پینڈل کے ممبر پورلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن جو ویسٹ منسٹر میں آل پارٹیز پارلیمنٹیرین فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین ہیں نے وزیر اعظم اورمیرے درمیان بڑے قریب رہ کر پس پردہ اپنا نتیجہ خیزاہم رول ادا کیا ہے ۔ ایم پی اینڈریو سٹیفنسن نے کہا ہے کہ وہ پینڈل کی تمام عوام خصوصاً پاکستانی اور کشمیری عوام کی نمائندگی کراپنے لئے ایک اعزاز سمجھتے ہیں اور جس طرح پچھلے پانچ سال میں مقدور بھی کوشش کی آنے والے پانچ سال میں بھی عوام کے مسائل حل کرنے پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے اپنا اخلاقی ، قانونی اور عوامی کردار مثبت اور حسب توقع ادا کرنے میں منہمک رہیں گے۔
خطیب جامع مسجد سلطانیہ برائیر فیلڈ علامہ شفا ء الحق کی تلاوت کلام الٰہی سے اور صوفی فیضان فیصل کی نعت شریف سے تقریب کاآغاز ہؤااستقبالیہ کلمات کونسلر عبد العزیز نے ادا کئے اختتامی تشکراتی جملے میزبا ن عبد الحسین شہاب نے ادا کئے دعا خیر علامہ مظہر قادری نے کی اور مقررین میں کونسلر جو قونی ، معروف کالم نویس نجیب الرحمان امین، حاجی سغیر احمد ، مفتی اسد خلیل ، مذہبی قونصلر حاجی رحمت خان ، قاضی شکیل الرحمان ،کونسلر عبد العزیز، علامہ اسلم بنڈالوی ،مذکر علی ،جاوید اسلم ،منظور زخمی اور سٹیج سکریٹری کی فرائض سابق کونسلرمحبوب احمدنے ادا کئے