قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔
Andy flowers wants to work with PCB
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اپنے بھائی اور انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں رول دلوانے کے لیے متحرک ہیں اور اینڈی فلاور بھی پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اینڈی فلاور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بھی کوشاں ہیں اور وہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے رابطے میں پیش پیش ہیں اور انہیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے رضا مند کررہے ہیں۔