اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائر کردی۔اے این ایف نے حنیف عباسی کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت میں اپیل دائر کردی، اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے، اپیل ہائیکورٹ کے حنیف عباسی کی ضمانت پر رہائی کے حکم کے خلاف دائر کی گئی۔اے این ایف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حد سے زیادہ ایفی ڈرین کا استعمال ممنوعہ ڈرگ میں آتا ہے، ایفی ڈرین تعریف کے مطابق نشہ آور ادویات میں آتی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی نے کوٹے سے زائد مقدار میں ایفی ڈرین خریدی، سپریم کورٹ لاہور ہائی کورٹ کا ضمانت پر رہائی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے حنیف عباسی 13 اپریل کو رہا ہوئے تھے، لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔حنیف عباسی کو 50 ،50 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں پر ضمانت ملی تھی، کیمپ جیل کے باہر ن لیگی کارکنان نے حنیف عباسی کا استقبال کیا تھا۔حنیف عباسی پر جولائی 2012 میں 500 کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگی رہنما سمیت دیگر ملزمان پر 9 سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ایفی ڈرین کا غلط استعمال کے الزامات کے تحت مقدمہ چلا، جس میں 36 گواہان نے اپنی شہادتیں قلم بند کرائی تھیں۔ واضح رہے کہ خبر یہ ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائر کردی۔اے این ایف نے حنیف عباسی کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت میں اپیل دائر کردی ہے۔ جس کے بعد ن لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔