کراچی: اینٹی نارکوٹس فورس (اے این ایف) نے سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ANF’s action on Karachi Super Highway, exported 15kg heroin
اے این ایف نے کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تلاشی لینے پر ملزمان کے پاس سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان نے منشیات دو بیگز میں چھپا رکھی تھی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 15 کروڑ روپے بنتی ہے، دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔