لاس اینجلس : ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم maleficent کا جادو ایک بار پھر بڑے پردے پر چلے گا۔ فلم میں مرکزی کردار انجلینا جولی ہی نبھائیں گی۔
فلم کی باقی کاسٹ کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ گزشتہ فلم میں انجلینا جولی نے جادو گرنی جبکہ ان کی بیٹی Vivienne نے شہزادی کا کردار نبھایا ہے۔
18 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی میلے فیثنٹ کی پہلی فلم نے باکس آفس پر 76 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔