ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور براڈ پٹ کی جوڑی کا شمار انڈسٹری کی بہترین جوڑیوں میں کیا جاتا ہے ۔ براڈ پٹ کی اہلیہ نے صرف یہ دیکھنے کیلئے مطالبہ کیا کہ ان کے شوہر اداکارہ ملیسا ایتھریج کے بچوں کے باپ تو نہیں ۔
لندن (یس اُردو)غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھریج نے حال ہی میں ایک آسٹریلوی ٹاک شو میں کہا تھا انکی خواہش ہے کہ اداکار براڈ پٹ انکے لئے اپنے سپرمز کا عطیہ دیں۔ واضح رہے اس سے قبل اداکارہ یہ بھی شیئر کر چکی ہیں کہ ان کے نو عمر بچوں بیلے اور بیکٹ کیلئے گلوکار ڈیوڈ کروسبے سپرمز کا عطیہ دے چکے ہیں۔ اداکارہ کی ان ہی باتوں کی بنا پر انجلینا جولی شک میں مبتلا ہیں اور جاننا چاہتی ہیں کہ در حقیقت ایتھریج کے بچوں کا حقیقی والد کون ہے ۔ ذرائع کے مطابق انجلینا جولی نے شوہر کو خبردار کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ اگر انھوں نے ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرایا تو وہ سیدھا ملیسا کے پاس جائیں گی تاکہ اپنے سوالات کے جواب حاصل کر سکیں۔