counter easy hit

نامور پاکستانی اداکارہ کی ہالی وڈ میں انٹری۔۔۔!!! کونسا کردار کرنے جارہی ہیں؟ پہلی تصویر نے ہی مداحوں کے ہوش اُڑا دیئے

کراچی( نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ وہدایت کارہ انجلین ملک بہت جلد ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

بیٹا ہو گا یا بیٹی؟ اس کا انحصار کس بات پر ہوتا ہے ؟ بڑے کام کی تحقیق

انجلین ملک کا شمار پاکستان کی ورسٹائل فنکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ہدایت کاری اور پروڈکشن کے شعبوں میں بھی قسمت آزمائی اور کامیاب رہی ہیں۔ پاکستان میں اپنے کام سے خود کو منوانے والی انجلین ملک اب ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا جادو دکھائیں گی۔فلم کی کہانی بچوں کی زبردستی شادی (چائلڈ میرج) کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں ونی اور سوارا جیسے موضوعات کو اجاگر کیا جائے گا۔ اداکارہ انجلین ملک فلم میں ماں کے کردار میں نظرآئیں گی۔

انجلین ملک نے بتایا کہ پاکستان میں آج بھی نابالغ بچیوں کو کسی تنازعے کے خاتمے یا قتل کے معاوضے کے بدلے ونی کیا جاتا ہے یعنی متاثرہ خاندان کو بچی غلامی میں دے دی جاتی ہے۔

انجلین نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایسی ماں کا کردار ادا کررہی ہیں جس کے پاس اپنے گھر والوں کی حفاظت کے لیے اس رواج پر عمل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

فلم کا نام اور دیگر کاسٹ فی الحال منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ فلم کو پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر پروڈیوس کریں گے۔

angeline, malik, debut, film, for, hollywood,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website