چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں ناکامی پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پولیس اور محکمہ داخلہ کے حکام پر برس پڑے۔ غلط رپورٹ پیش کرنے پر سرزنش
لاہور: (یس اُردو) وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ اور پولیس کے افسران شامل تھے۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کو راجن پور میں جاری چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں ناکامی پر شہباز شریف حکام پر برہم اور غلط رپورٹ پیش کرنے پر افسران کی سرزنش کی۔ اگر آپریشن میں پولیس کے پاس ہتھیار کم تھے تو پہلے ہی تیاری کیوں نہیں کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا اگر زیادہ پولیس کی ضرورت تھی تو پہلے کیوں نہیں ایلیٹ بھیجی گئی