counter easy hit

ابھی غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا، ایم کیو ایم کو بھرپور جواب دونگا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرا غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا، ایم کیو ایم کو بھرپور جواب دوں گا۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الطاف حسین کو بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔ الطاف حسین دہشت گرد اور بزدل آدمی ہیں۔ الطاف حسین لندن بیٹھ کر لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ دھرنے ختم ہوتے ہی حکومت نے ٹیکسوں کی بارش کر دی۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہماری خواتین کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔

خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر ان لوگوں کو شرم نہیں آئی، انھوں نے کہا کہ پیمرا صرف حکومتی تنقید پر ہی حرکت میں آتی ہے ایسی شرمناک گفتگو کو ٹی وی پر براہ راست کیسے دکھایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سب سیاستدان اور لوگ ایم کیو ایم سے ڈرتے ہیں کہ ان کے سیکٹر انچارج قتل کروا دیں گے۔میں موت سے نہیں ڈرتا ہوں جلد کراچی جا رہا ہوں ۔سب نے ایک دن مرنا ہے۔