ناراض کامران ٹیسوری کو فاروق ستار کی والدہ نے منا لیا،فاروق ستارنے کامران ٹیسوری کو منانےکاٹاسک اپنی والدہ کو سونپا تھا،جنہیں منانے کے لئے وہ کامران ٹیسوری کی رہائش گا پہنچی تھیں۔ناراضی کے خاتمے کے بعد کامران ٹیسوری نے فاروق ستار کی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ علی رضاعابدی کے ساتھ میرے کچھ معاملات پراختلافات ہیں تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ ہر پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں اور اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں ۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ حق بات بات نہ کہہ سکوں تو پارٹی میں رہنا بے معنی ہوجاتا ہے،جسے میں حق بات سمجھتا ہوں اسے دوہراتا رہوں گا۔انہوں نے شکوہ کیا کہ ہمیں کبھی لندن سے تو کبھی کسی اور کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے،کراچی میںمہاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ہم سے متعصبانہ رویہ روا رکھا ہواہے،ہم آرمی چیف، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل کو حل کیا جائے ،ایسا نہ ہو کہ مجبوراً ہم مہاجر صوبہ کی طرف جانا پڑے۔کامران ٹیسوری نے سندھ میں مہاجر گورنر کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ روزگارکراچی کے نوجوانوں کا بھی حق ہے انہیں یہ حق ملنا چاہئے۔ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیر فاروق ستار کی والدہ نے میڈیا سےگفتگو میںکہاکہ کامران ٹیسوری عظیم اخلاق والے ہیں،وہ ہم سے کبھی الگ نہیں ہوں گے نہ ہی استعفیٰ دے سکتے،وہ میرےبیٹےرہیں گے۔فاروق ستار کی والدہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس نے بھی پارٹی چھوڑنی ہے یاجانا چاہتا ہے وہ جائے،کامران کبھی نہیں جائیں گے،انہوں نے کبھی کسی کی برائی نہیں کی