counter easy hit

اسلام آباد میں ناراض بیوی نے شوہر کو کرائے کے غنڈوں سے پٹوادیا

 اسلام آباد: ایف ٹین کی رہائشی خاتون نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو کرائے کے غنڈوں سے پٹوا دیا۔

Angry wife in Islamabad was beaten by the husband from hired thugs

Angry wife in Islamabad was beaten by the husband from hired thugs

یس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایف 10 کی رہائشی لبنیٰ نامی خاتون کا اپنے شوہر راجا قمر سے جھگڑا ہوگیا، جس پر اس نے شوہر کو سبق سکھانے کی ٹھانی۔ لبنیٰ نے اپنی ایک جاننے والی خاتون کوثر بی بی سے اس کا تذکرہ کیا جس نے 50 ہزار روپے لے کر پشاور سے 5 غنڈوں کو بلا لیا۔پشاور سے آنے والے غنڈوں نے پہلے راجا قمر کی ٹھکائی کی اور پھر اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بھی ہتھیائے۔ ملزمان کی بدنصیبی کہ وہ فرار کی کوشش میں پکڑے گئے۔ پولیس نے تفتیش کی تو انہوں نے کوثر بی بی کا نام لے لیا، کوثر نے بھی لبنیٰ کی جانب اشارہ کردیا، جس سے سارا معاملہ کھل کر سامنےآگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گے ملزمان کرائے کے غنڈے ہیں اور قتل، اقدام قتل اور ڈاکہ زنی کی کئی وارداتوں میں پشاور پولیس کو مطلوب ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website