کراچی……….انسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے23 مقدمات میں ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت میں 15جنوری تک توسیع کر دی۔20 رہنماؤں سمیت 100سےزائد ملزمان کےایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم کیس میں بھی رؤف صدیقی کو ضمانت میں آٹھ جنوری تک توسیع مل گئی ۔