پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کیس میں حفاظتی حلف نامہ تیار کروایا
کراچی (یس اُردو) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے ڈاکٹر عاصم کیس میں حفاظتی ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامہ بنوالیا ، وکلا حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کریں گے ۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی آج صبح سندھ ہائی کورٹ پہنچے ۔ انیس قائم خانی نے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامہ بنوایا اس کے بعد واپس چلے گئے ۔ ان کے وکلا ڈاکٹر عاصم کیس میں حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کریں گے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت سے ڈاکٹر عاصم کیس میں متعدد بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں ۔