counter easy hit

پنجاب اسمبلی کے سامنے آج ہو نے والے احتجاجی دھرنا میں ضلع ننکانہ صاحب سے سینکڑوں اساتذہ شرکت کریں گے ،چوہدری منیر انجم

 Anjum Chaudhry Munir

Anjum Chaudhry Munir

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے آج ہو نے والے احتجاجی دھرنا میں ضلع ننکانہ صاحب سے سینکڑوں اساتذہ شرکت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ننکانہ صاحب کے صدر چوہدری منیر انجم ،جنرل سیکرٹری فیاض انجم اور دیگر عہدیدران نے صحافیوں کو بتایا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری ،اساتذہ کی پروموشن نہ کرنے ،عارضی اساتذہ کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں آج پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور ہزاروں اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیں گے ،انہوں نے بتایا کہ آج ہو نے والے احتجاجی دھرنے میں ضلع ننکانہ صاحب سے سینکڑوں اساتذہ شریک ہوں گے ،احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا