انقرہ (یس ڈیسک) یہ مینگو فیسٹویل ترکی میں پاکستان ثقافتی سال کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں منعقد کیا گیا۔ اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں سے لے کر سرکاری حکام، تاجروں سے لے کر سفارتکاروں تک مختلف طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا گیا ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سفیر پاکستان سہیل محمود کی رائش گاہ پر ہر سال کی طرح امسال بھی مینگو فیسٹویل کا اہتمام کیا گیا۔
یہ مینگو فیسٹویل انقرہ میں ایک روائتی فیسٹول کی حیثیت اختیار کرگیا ہے جس کا سب ہی موسمِ گرام کے آغاز ہی سے انتظار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ مینگو فیسٹویل ترکی میں پاکستان ثقافتی سال کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں منعقد کیا گیا ۔ اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں سے لے کر سرکاری حکام،تاجروں سے لے کر سفارتکاروں تک مختلف طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا گیا۔
اس فیسٹویل میں مینگوز کی مختلف اقسام کو بڑے خوب صورت انداز میں سجا کر پیش کیا گیا جیسے دلہن کی منہ دکھائی کی رسم ادا کی جاتی ہو۔ان مینگوز سے مختلف اقسام کی سویٹ ڈشز کے علاوہ مختلف اقسام کی سلاد ، آئس کریم ، souffle سے لے کر پڈنگ اور ملک شیک سے لے کر مینگو کیک تک کو تیار کیا گیا تھا جن کو دیکھ کر سب ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔مینگوز ڈشز کو کچھ اس طریقے سے سجایا گیا تھا جیسے پاکستان میں لڑکیوں کی شادی پر ان کی جہیز کی نمائش کی جاتی ہے۔
تقریب کا افتتاح سفیر پاکستان ، سہیل محمود، پاک ترک کلچرل ایسوی ایشن کے صدر برہان قایا ترک اور تقریب میں شریک غیر ممالک کے سفیر وں نے مشترکہ طور پر کیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان سہیل محمود نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :آپ سب لوگ مینگو کے کنگ آف فروٹ ہونے کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہوں گے اور آج آپ خود مینگوز کی لذت سے آشنا بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان کے مینگوز دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں جن کا منفرد ذائقہ اور خوشبو اسے دوسرے پھلوں سے ممتاز بناتی ہے اور اسی لیے اسے ہم “پھلوں کا بادشاہ” کہتے ہیں۔ ” انہوں نے کہا کہ جلد ہی پاکستانی مینگوز ترکی بھی بھلا کسی رکاوٹ کے برآمد ہونا شروع ہو جائیں گےکیونکہ ترکی اور پاکستان کے تجارتی حلقوں نے مینگوز کی برآمدات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرلیا ہے۔
سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان مینگو پیدا کرنے والا پانچواں بڑا اور ایکسپورٹ کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے اور آج اس تقریب میں مینگو کی جس قسم کو پیش کیا گیا ہے وہ سفید چونسا کے نام سے یاد کی جاتی ہے اورمینگو کی یہ قسم مارکیٹ میں جولائی سے ستمبر تک دستیاب ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مینگوز کی سویٹ ڈشز کے ساتھ ساتھ ہم نے آپ کی خدمت میں مینگوز کی مختلف اقسام کی سلاد بھی پیش کی ہیں جس سے آپ کو مینگوز کے فروٹ کے طور پر ہی نہیں بلکہ سلاد کے طور پر بھی استعمال کیے جانے کی آگاہی حاصل ہو گئی ہے۔
اس موقع پر پاک ترک کلچرل ایسوی ایشن کے صدر برہان قایا ترک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دس سال تک پاکستان میں مقیم رہ چکے ہیں اور جس چیز کو وہ سب سے زیادہ مس کرتے ہیں وہ بلا شبہ پاکستان کے آم ہی ہیں۔ انہوں نے کہا مکہ پاکستان کے آم اپنی میٹھاس اور لذت کے لحاظ سے دنیا کے بہترین ام تصور کیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے اموں کی دنای بھر میں مانگ میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔