”شمع سے شمع جلے سلسلہ جاری رہے”
شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر شہید مظہر علی مبارک شہید تحفظ عزاداری کی برسی کے سلسلے میں علامہ سید محسن علی نقوی خطیب مسجد سخی شاہ چن چراغ فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر خطاب کررھے ہیں ۔
Publiée par Shaheed Mazharali Mubarak" sur Vendredi 9 octobre 2020
راولپنڈی(پر یس ریلیز)پاکستان کے نامور اسلامی اسکالر علامہ سید محسن علی نقوی خطیب مسجد سخی شاہ چن چراغ راولپنڈی نے شہید تحفظ عزاداری مظہر علی مبارک شہید کی ایصال ثواب کے سلسلہ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے کہ شہدائے کربلا کی قربانی اسلام پر احسان عظیم ھے ۔ عزاداری سید الشہدا تبلیغ اسلام کا بہترین ذریعہ ہے۔جس سے دنیا بھر میں مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کا درس ملتا ہے۔ توحید اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔ ولایت علی علیہ السلام کو ایمان کی علامت اوران سے بغض کو نفاق سمجھتے ہیں ۔ نماز دین کا ستون ہے، جس کے پاس نماز نہیں، اس کی کوئی نیکی قبول نہیں ہے اور جو اللہ کی بندگی نہیں کرتا وہ رسول کی امت اورعلی ؑ کا شیعہ نہیں ہوسکتا۔ علامہ سید محسن علی نقوی نے کہا کہ مجالس عزا تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔نفاق کا خاتمہ صبرو شکر اورحکمت سے کریں گے انہوں نے کہا کہ فلسفہ سید الشہدا کامقصد سمجھ کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں
”ہم رہے یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے” مظہر علی مبارک شہید تحفظ عزاداری21 صفر جائے شہادت راولپنڈی