انتظامیہ کے انکار اور ڈی چوک کو نو گو ایریا بنانے کیلئے تعمیراتی کام کے آغاز کے بعد پی ٹی آئی 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی
اسلام آباد (یس اُردو) پاکستان تحریک انصاف نے یوم تاسیس پر جلسے کا مقام بدل لیا ، اب24 اپریل کو جلسہ ڈی چوک کے بجائے ایف نائن پارک میں ہو گا ۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ڈی چوک میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ کے انکار کے بعد اور ڈی چوک کو مستقبل میں نو گو ایریا بنانے کے لیے تعمیراتی کام شروع ہونے پر پی ٹی آئی نے ازخود جسلہ کا مقام تبدیل کردیا ۔ ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اب 24 اپریل کو جلسہ ڈی چوک کے بجائے ایف نائن پارک میں ہو گا اور اس حوالہ سے انتظامیہ کو آگاہ کیا جا رہا ہے ۔