counter easy hit

یوم شہادت حضرت علی ؑ کے سلسلہ میں جلوس و تابوت 27جون بروز سوموار کو رہائشگاہ ڈاکٹر قمرحسین سے برآمد ہوگا

Anniversary

Anniversary

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)یوم شہادت حضرت علی ؑ کے سلسلہ میں جلوس و تابوت 27جون بروز سوموار کو رہائشگاہ ڈاکٹر قمرحسین سے برآمد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یوم شہادت حضرت علی ؑ کے سلسلہ میں جلوس و تابوت 27جون بروز سوموار کو بعد از نماز مغرب رہائشگاہ ڈاکٹر قمر حسین، عدیل قمر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری انجمن جعفریہ رجسٹرڈ سٹی ننکانہ و ممبر امن کمیٹی سے برآمد ہوگا اس سے قبل مجلس اعزاء کا اہتمام ہوگا جس میں مولانا حسنین رضا باجوہ آف ناروال اور ذاکر اہلبیت سید شبیر حسین خطاب فرمائیں گے بعد از مجلس جلوس و تابوت حضرت علی ؑ برآمد ہوگا اور ماتمی جلوس میں نامور نوحہ خواں استاد حبیب رفیق آف فیصل آباد نوحہ خوانی کرینگے جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا رات 1:00بجے مرکزی امام بارگاہ قصر فاطمۃ الزہرہ ؑ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی۔