خیبر پختونخوا حکومت نے ایک نئے ضلع اورتین تحصیلوں کے قیام کا اعلان کر دیا ۔اعلامیہ کے مطابق ضلع اور تحصیلوں کے قیام کا اعلان خیبر پختونخوا لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت کیا گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیا ضلع کلوئی پالس کوہستان ہوگا اور اس کی تحصیل پالس ہوگی جبکہ ضلع ایبٹ آباد کے علاقے لوئر تناول کو بھی تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ضلع مانسہرہ کا علاقہ بفہ پکھل بھی تحصیل قرار دے دی گئی ہے۔ ضلع اور تحصیلوں کے قیام کا اعلان الگ الگ اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔