دبئی: متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا ایک اور بڑا فارمیٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اور دسمبر میں 10 اوورز پر مشتمل ٹی10 لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔دسمبر میں شارجہ دس اوورز کی لیگ کرانے کا اعلان کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، وریندر سہواگ، کمار سنگاکارا اور آئن مورگن بھی شرکت کریں گے۔ یہ میچ 90منٹ پر مشتمل ہو گا جس کی فی اننگز 45منٹ پر محیط ہو گی۔ لیگ کے صدر سلمان اقبال نے کہا کہ اس سے کرکٹ مزید تیز ہو گی،فارمیٹ صرف چار دن 21 سے 24 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی شریک ہوں گے۔ انگلش بلے باز آئن مورگن نے کہا کہ اس فارمیٹ کے کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے ۔ ایونٹ کی چار ٹیموں کا انتخاب اس ماہ کے اواخر میں ڈرافٹ کے ذریعے ہو گا۔