پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
علیم ڈار، شوزب رضا، احمد شہاب اور احسن رضا امپائرنگ کریں گے جبکہ رچی رچرڈ سن کو ریفری مقرر کیا گیا ہے۔12 ستمبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ شوزب رضا تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرا میچ 13 ستمبر کو شیڈول ہے جس میں احمد شہاب اور شوزب رضا کو منصف مقرر کیا گیا ہے جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ 15ستمبر کو ہونے والا آخری ٹی ٹوئنٹی امپائر احسن اور شوزب رضا کی نگرانی میں ہو گا جبکہ احمد شہاب تھرڈ امپائر ہوں گے۔