پشاور: پشاور بورڈ نےمیٹرک کےسالانہ نتائج کااعلان کردیا، نگران وزیراعلیٰ دوست محمد نے پوزیشن ہولڈرطلبا میں انعامات تقسیم کئے۔ امتحانات میں ایک لاکھ 54 ہزار 511 طلبا نے حصہ لیا۔ کامیاب ہونیوالے طلبا کا مجموعی تناسب 60 فیصد رہا۔
پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نویں جماعت میں میں کامیابی کا تناسب 53 فیصد جبکہ دسویں جماعت میں 67 فیصد رہا جو مجموعی طور پر 60فیصد بنتا ہے ۔ 9 ویں کلاس کے سائنس گروپ میں کامیاب طلبا کا تناسب 63 فیصد اور آرٹس گروپ میں 28 فیصد رہا۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلی کے پی دوست محمد نے کہا کہ جامعات میں ریسرچ ورک گریجویٹ لیول پروگرام شروع کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ موبائل فون کا غلط استعمال تباہی کا باعث بن رہا ہے، امتحانات کے دوران موبائل فون کے ذریعے نقل روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہونگے۔