counter easy hit

اعلی کارکردگی دکھانے والے افسروں کے لیے انعامات کا اعلان واپس ، مگر کیوں ؟ حیران کن خبر

Announcement of rewards for high-performing officers, but why? Amazing news

سرگودھا(ویب ڈٰیسک ) بہتر کارکردگی پر پہلے پانچ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کو بطور انعام تین ، تین ماہ کی تنخواہیں دینے کے احکامات کالعدم قرار، فنڈز بھی واپس لے لئے گئے ،سہ ماہی بنیادوں پر اضلاع کی درجہ بندی کے حوالے سے حال ہی میں جاری حکومت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر رہا، جس پربہتر کارکردگی دکھانے والے پہلے 5 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کو بطور انعام تین تین ماہ کی تنخواہیں دینے کے احکامات کے ساتھ ساتھ فوری طور پر فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے تاہم گزشتہ روز حکومت پنجا ب کی جانب سے ہنگامی طور پر انعام کا فیصلہ اور فنڈز واپس لے لئے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع قصور نے تواپنے حصے کے فنڈز نکلوا بھی لئے تھے جنہیں فوری طور پر واپس حکومتی خزانے میں جمع کروانے کیلئے بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تعلیمی میدان میں جنوبی پنجاب کو اس بری طرح ’نظرانداز‘ کیا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا ضلع ابتر تعلیمی صورتحال کے حوالے سے اول نمبر پہ آگیا۔اس بات کا انکشاف محکمہ تعلیم کی ضلعی درجہ بندی رپورٹ میں ہوا ہے۔ محکمہ تعلیم کی ضلعی درجہ بندی اساتذہ، طلبا کی حاضری، امتحانی نتائج اور سرکاری اسکولوں کی حالت زار پرتیار کی جاتی ہے۔ محکمہ تعلیم کی تیار کردہ ضلعی درجہ بندی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع کی درجہ بندی میں جنوبی پنجاب کے اضلاع سب سے پیچھے رہے ہیں۔موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنا ضلع ڈیرہ غازی خان اس لحاظ سے بازی لے گیا ہے کہ تعلیم کی ابتر صورتحال کے حوالے سے وہ آخری نمبر پہ آیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی درجہ بندی کے حوالے سے جو رپورٹ تیار کی ہے اس کے مطابق بہاول نگر 35 ویں، مظفر گڑھ 34 ویں، رحیم یار خان 33 ویں، راجن پور 28 ویں، خانیوال 26 ویں اور لیہ 23 ویں نمبر پر ہیں۔ قصور، سرگودھا اور ننکانہ صاحب کے علاقوں میں قائم اسکول درجہ بندی کے لحاط سے پہلے تین نمبروں پر رہے ہیں۔محکمہ تعلیم کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب کا محکمہ تعلیم درجہ بندی میں پہلے پانچ اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران کو دو ماہ کی تنخواہ بطور ’شاباشی‘ دے گا۔حیران کن امر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 24 جولائی 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی خیبرپختوںخوا حکومت کی جو کامیابیاں عوام الناس کو گنوائی تھیں ان میں اول نمبر پہ سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری تھی جو کے پی میں لائی گئی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی برسراقتدار آنے سے قبل اور حکومت سنبھالنے کے بعد بھی تسلسل کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی معیار کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس بھی تعلیمی کارکردگی کی رپورٹ تیار کی گئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی ناقص کارکردگی ، ضلع لاہور تعلیمی درجہ بندی میں 7 ویں سے 27 ویں نمبر پر آ گیا ۔صوبائی دارلحکومت لاہور کی تعلیمی کاکردگی جنوبی پنجاب کے اضلاع سے بھی بد تر ہو گئی ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کےاضلاع کی تعلیمی کارکردگی کی درجہ بندی جاری کردی ۔ پنجاب کے36 اضلاع میں صوبائی دارلحکومت لاہور ٹاپ ٹین اضلاع میں بھی نہیں آسکا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی ناقص کاکردگی ،لاہور ڈسٹرکٹ 7 ویں نمبر سے 27 ویں نمبرپر آگیا ۔ درجہ بندی میں اوکاڑہ کا پہلا نمبر بھکر جبکہ درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا ۔ سرگودھا تیسرے اورلیہ چوتھے جبکہ خانیوال پانچویں نمبر پر رہا۔ ڈویژن کی درجہ بندی میں ساہیوال پہلے نمبر پر رہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website