counter easy hit

انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کا انعقاد نیوزی لینڈ میں کیا جائے گا۔

Announcement of under-19 Cricket World Cup Schedule

Announcement of under-19 Cricket World Cup Schedule

آئی سی سی کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ 13 جنوری 2018 سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور تمام میچز چار مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور مہمان نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا اور ایونٹ کے تمام میچز کرائسٹ چرچ، کوئنز ٹاؤن، ٹورنگا اور ونگیرائی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 13 جنوری کو کھیلے گی۔

ایونٹ میں شامل 16 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور گروپ اے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور کینیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ بی میں تین مرتبہ چیمپئن رہنے والی بھارت، آسٹریلیا، زمبابوے اور گھانیا کی ٹیمیں شامل ہیں جب کہ گروپ سی میں انگلینڈ، بنگلادیش، کینیڈا اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انڈر 19 ورلڈکپ میں دو مرتبہ ایونٹ اپنے نام کرنے والی پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیم گروپ ڈی میں شامل ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے والے چار ایسے کپتان ہیں جو اس وقت اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جن میں پاکستان کے سرفراز احمد، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ، بھارت کے ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website