counter easy hit

بڑی پارٹی کا کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا اعلان

Announces not to be part of the big party conference

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کو منالیا جس کے بعد اس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس آج ہونے جارہی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن نے حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کو بھی دعوت دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل میں اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے مشاورتی اجلاس کے دوران اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ذرائع بی این پی مینگل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پہلے اپنی پوزیشن واضح کرے تو پھر بات ہوسکتی ہے۔ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام بذریعہ مولانا اسعد محمود ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی میں ہماری سفارشات کا جائزہ لیا جائے اور اپوزیشن ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بی این پی مینگل کے وفد کو ملاقات کے لیے آج بلالیا، سردار اختر مینگل کی قیادت میں وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں بی این پی کے 6 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو کی جائے گی اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی نے شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website