اپوزیشن جماعت نے گلگت بلتستان آرڈر2018 کے نفاذ کے خلاف آج سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈرکیپٹن(ر)محمدشفیع نےگلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر2018 کے نفاذ کے خلاف آج سے احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔
احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں نمازجمعہ کے بعد اتحاد چوک پر احتجاجی جلسہ ہوگا۔ محمد شفیع نےاعلان کیا کہ کل قانون ساز اسبملی کے باہر دھرنا ہوگا، گلگت آرڈر 2018 کالا قانون ہے،خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔
محمدشفیع کا کہنا تھا کہ فاٹاکی طرح گلگت بلتستان کوبھی ایکٹ آف پارلیمنٹ کےتحت آئینی حقوق دیےجائیں۔