لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی اوورسیز کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہوا ۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہاکہ پہلے وزراء نے اپنے حلقوں میں سکول بنائے تھے۔
زلفی بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویزا کے معاملے کو دیکھنا متعلقہ وزارت کا کام ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیز کو درپیش مشکلات کا خاتمے کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہے۔ ہمیں ویزا پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ اجلاس میں سعودی عرب کی پاکستانیوں سے ویزہ فیس کا معاملہ بھی زیر غور رہا۔ حکومت نے پاکستانیوں کے معاملات سعودی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس میں نگہت مرزا نے سوال اٹھایا کہ دیگر ممالک سے ویزا فیس کم اور پاکستان سے زیادہ فیس لینے کی وجوہات کیا ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں سے ویزا فیس زیادہ لی جا رہی ہے۔ زلفی بخاری نے اجلاس میں موجود اراکین کو یقین دلایا کہ اس معاملے پر وزیر اعظم سے بات کر رہے ہیں۔ ہم سعودی حکومت کے پاس جائیں گے۔ اوور سیز افراد کے لیے الگ کورٹ بھی ہونی چاہیے ہے۔