فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سالانہ داڑھی مونچھوں کی چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس چمپئن شپ میں کئی ممالک سے تقریباً60منفرداسٹائل کی داڑھی مونچھوں کے حامل شرکاء نے شرکت کی۔
15کیٹیگریزپر مشتمل اس چمپئن شپ میں مکمل،قدرتی اور فری اسٹائل کے مقابلوں میں شامل شرکاء نے سنواری ہوئی،مختلف انداز سے آراستہ اور بلو ڈرائی کی ہوئی داڑھی مونچھوں کی نمائش کی جنہیں کئی ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبرز دیے گئے۔