گوئیزو (یس اردو نیوز ) چین کے صوبے گوئیزو میں صدیوں پرانی روایت سالانہ ماہی گیری کے میلے کا آغاز ہوگیا ۔ چین میں فشنگ فیسٹیول کے دوران دلدلی مٹی سے بھرے تالاب سے مچھلیاں پکڑنے کیلئے ٹوکروں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس میلے میں مقامی ماہی گیروں سمیت دنیا بھر سیاح بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔ فیسٹیول میں ماہی گیروں نے 4 سے 5 فٹ لمبی مچھلیاں بھی پکڑیں ۔ ماہی گیروں نے تالاب سے پکڑی جانے والی مچھلیوں سے مزیدار کھانے بنائے اور شاندار دعوت کا اہتمام کیا