دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ایسے لو گوں کی کمی نہیں جو نت نئے انداز اپنا کر تفریح حاصل کر تے ہیں ۔اسپین میں بھی ایسے ہی افراد کیلئے سالانہ فلور فائٹ فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں شہریوں نے گلیوں میں جمع ہو کر ایک دوسرے پر آٹے کی بارش کی۔
Annual Floor Fight Festival in Spain
اس دلچسپ لڑائی میں مرد اور خواتین نے خصوصی طورپر تیار کردہ فوجی طرز کے لباس پہن کر شرکت کی جبکہ آٹے کے ملیدے کو برتنوں کے بجائے پائپ کے ذریعے پانی کی طرح ایک دوسرے پر بر سایا اور محظوظ ہوئے۔اس فائٹ میں آٹے کے ساتھ ساتھ انڈوں اور آتش بازی کر کے بھی ایک دوسرے پر حملے کیے گئے جو کہ دوسوسال پرانا تہوار ہے جسے آج بھی شہری ہر سال بھر پور جوش وجذبے سے مناتے نظر آتے ہیں۔