چین کے سرد ترین شہر ہربن میں 34 ویں سالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول کے موقع پر گذشتہ روز آئس سوئمنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سینکڑوں جانباز مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ آئس سوئمنگ کے مقابلے میں حصہ لینے والے شرکاء کو منفی درجہ حرارت والے مقام پر برف کاٹ کر بنائے گئے پول میں تیراکی کی صلاحیتیں دکھانی تھیں اور پچیس میٹر کا فاصلہ تیز رفتاری سے طے کرنا تھا۔