امریکی شہر لاس اینجلس کے کنونشن سینٹرمیں 109ویں سالہ لاس اینجلس آٹو شو کا میلہ سج گیا ہے جس میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ہرسال کی طرح اس سال بھی لاس اینجلس آٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاںسیکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کے ساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے30سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔
آج سے شروع ہونے والا یہ موٹر شواگلے کئی روز تک اپنی رعنائیاں بکھیر کر 27نومبر کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کاروںسے لے کرلگژری گاڑیوں ، تصوارتی کاریں، بغیرڈرائیور اور اسپورٹس کاروں کے بھی کئی ماڈلز موجود ہیں۔
آٹھ لاکھ70ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی9لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔