چین میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور خوب دوڑ لگاتے ہوئے اپنی فٹنس کا عملی مظاہرہ کیا اور شائقین کی خوب داد سمیٹی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس سالانہ ریس میں مردو ں کی کیٹگری میں جنوبی افریقہ کا کھلاڑی فاتح قرار پایا جبکہ خواتین میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی ایتھلٹ نے اپنی مہارت اور فٹنس کی بنا پر یہ میراتھن اپنے نام کرلی۔









