لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)الخدمت فاؤنڈیشن لالہ موسیٰ کے زیراہتمام سالانہ الخدمت آرفن کیئرپروگرام اینڈایوارڈوننگ اینڈکیش پرائزعجوہ میرج ہال لالہ موسیٰ میں منعقدہوا،پروگرام کے مہمان خصوصی حاجی چوہدری محمداشرف گاکھڑی ،راجہ ساجدشریف نائب صدرالخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات، چوہدری عرفان احمدصفی امیرجماعت اسلامی زون 112،احسان اللہ بٹ امیرجماعت اسلامی لالہ موسیٰ ،حاجی شکیل احمدقریشی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ،راہنماء مسلم لیگ(ن) تنویرڈاردھامہ کونسلر،مولوی سجاداحمدبٹ صدرانجمن کشمیریاں لالہ موسیٰ،ممتازکاروباری شخصیت چوہدری توفیق احمدسہنہ،ایم اکرام الدین قریشی راہنماء جماعت اسلامی نے آرفن بچوں میں ٰٰٓٓایوارڈ،سکول کٹس اور کیش پرائزتقسیم کئے،پروگرام کے میزبان چوہدری انیس احمدسہنہ صدرالخدمت فاؤنڈیشن زون 112ڈاکٹرحافظ ارشدمحمودصدرالخدمت فاؤنڈیشن لالہ موسیٰ ،حافظ توصیف الاسلام کوارڈی نیٹرالخدمت آرفن کیئرپروگرام لالہ موسیٰ نے مہمانوں کوویلکم کیا، اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدی محمداشرف گاکھڑی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دوسروں کیلئے زندہ رہناہی انسانیت کی معراج ہے ،الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران جب بھی یادکریں گے میں حاضرہوجاؤں گا،انہوں نے اپنی طرف سے الخدمت فاؤنڈیشن کیلئے پچاس ہزارروپے بطورعطیہ دینے کا اعلان بھی کیا،ضلعی نائب صدرالخدمت فاؤنڈیشن راجہ ساجدشریف نے الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکردگی پرروشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک میں 15ہزارآرفن بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کئے جارہے ہیں،امیرجماعت اسلامی زون 112چوہدری عرفان احمدصفی نے کہاکہ لالہ موسیٰ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی بنیاد2004میں رکھی گئی اورمجھے اس کا بانی صدرہونے کی سعادت بھی حاصل ہے ،انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کی ایک این جی او ہے جو مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے،تقریب سے چوہدری انیس احمدسہنہ،ڈاکٹرحافظ ارشدمحمودچوہدری،محمداحسان اللہ بٹ نے بھی خطاب کیا،جبکہ اس موقعہ پرسابق امیرجماعت اسلامی لالہ موسیٰ عبدالستارانصاری،ممتازکاروباری شخصیت شیخ نویداللہ صدیقی،سابق کونسلرچوہدری شبیرافضل ویرووال،چوہدری خلیق احمدسہنہ،اشرف شہزادانصاری ،گل فرازقریشی سمیت جماعت اسلامی،الخدمت فاؤنڈیشن کے مقامی ذمہ داران،صحافی برادری ،آرفن بچوں کے والدین بھی موجودتھے۔