جمہوریہ چیک میں سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے امسال بھی کتوں کی دلچسپ ریس کا انعقادکیا گیاہے۔
اس سالانہ ریس میں حصہ لینے کیلئے یورپ بھر سے 80ٹیمیں یہاں پہنچی ہیں جس میں کتے اپنے مالکا ن کے ہمراہ برف گاڑی کھینچتے ہوئے برف سے ڈھکے پہاڑوں پر 240کلومیٹر کاطویل فاصلہ طے کرکے جیت اپنے نام کرنے کی دھن میں مگن ہیں۔چارروزہ مقابلے کا اختتام آ ج ہورہا ہے،جس میں جیتنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا جائے گا۔