اسپین کے شہر’سیویلا‘میں گذشتہ روز سالانہ تھری کنگز پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔
کرسمس کے بعد عیسائیوں کے سب سے بڑے تہوار کے طور پر منعقد ہونے والی اس پریڈ میں بچوں اور بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تھری کنگزپریڈ ،تھری وائز مین پریڈ کے موقع پر 3لوگوں نے اس تہوار سے جڑے بادشاہوں کے لبادے اوڑھ رکھے تھے جنہیں خوبصورتی سے سجائے گئے فلوٹس کے ساتھ شاہراہوں پر گھمایا گیا۔ اس موقع پر کارنیول اسٹائل میں سجائے گئے فلوٹس، ایکروبیٹس کے کرتب اور جانوروں کی جھلک دیکھنے ہزاروں افرادنے اس پریڈ روٹ کا رُخ کیا۔