ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام 20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست بروز اتوار کو سی بارن کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کیا گیا ۔جس میںمہمان خصوصی آئی سی سی کے پریذیڈنٹ معروف کرنے شرکت کی۔
20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا میں پرچم کشائی کی رسم ادائیگی کے بعد آئی سی سی کے پریذیڈنٹ معروف کرکٹر ظہیر عباس نے پی سی سی اکیڈمی کے بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور گل مل گے اور بچوں کے ساتھ فوٹو بھی بنوائیں اس موقع پر پی سی سی کے صدر ندیم خان ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ، پی سی سی اکیڈمی کے کوچ عمر خطاب خان ،بانی کلب حاجی فاروق چوہدری ،کوچ علی زوالفقار ،چیف آرگنائزر کرکٹ میلہ اکرم باجوہ اور سفیر پاکستان ویانا محترمہ عائشہ ریاض بھی موجود تھیں۔
ظہیر عباس نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ آسٹریا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا میں پاکستانی لڑکوں میں کرکٹ کے حوالہ سے بہت ٹیلنٹ ہے اور پی سی سی اکیڈمی کے لڑکے جس طرح سے محنت کر رہے ہیں ایک دن ضرور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
اگر یہی لڑکے پاکستان میں ہوں تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں ایک دن ضرور پاکستان کی طرف سے کھیلتے ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ میں آئی سی سی کا پریذیڈنٹ ہونے کے ناطے آسٹریا میں کر کٹ کے فروغ کیلیے جو کر سکا ضرور تعاون کرونگا۔ ظہیر عباس نے پاکستان کرکٹ کلب کی انتظامیاں کی دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے حوالہ سے خدمات کی تعریف کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔