ویانا ( محمد اکرم باجوہ) بیسواں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست کے پروگرام میں آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس بطور مہمان خصوصی سی بارن کرکٹ ا سٹیڈیم کرکٹ میلہ میں تشریف لائے تو اُن کا شاندار استقبال۔
پی سی سی کی انتظامیاں صدر ندیم خان ،بانی کلب فاروق چوہدری ، باوا علی شاہ ،الحاج خواجہ محمد نسیم ،خواجہ منظور احمد ، سہیل اصغر باجوہ،نعیم خان ، علی زوالفقار،محمدارشد باجوہ، چوہدری افتخار چٹھہ ،ملک خلیل اعوان ، حاجی قاسم علی ،چیف آرگنائزر کرکٹ میلہ محمد اکرم باجوہ ودیگر پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس کا بڑی گرم جوشی کے ساتھ شاندار تاریخی استقبال کیا اور کرکٹ میلہ میں خوش آمدید کہا۔