counter easy hit

سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفے کانفرنس 10 جنوری بروز اتوار قادریہ ٹرسٹ برمنگھم میں انعقاد پذیر ہو گی

Mehfil e Milaad

Mehfil e Milaad

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) ربیع النور کی پرنور ساعتوں میں سالانہ عظیم الشان میلا د مصطفےۖ کانفرنس بتاریخ 10 جنوری بروز اتوار بعد از نما ز مغرب بمقام قادریہ ٹرسٹ برمنگھم زیر سرپرستی چیئرمین قاریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ بھیرہ شریف صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری انعقا د پذیر ہورہی ہے جس کی صدارت مفتی اعظم برطانیہ پیر محمد گل رحمن قادری کریں گے۔

جبکہ اس موقع پر الحاج پیر محمد نقیب الرحمن سجادہ نشین آستا نہ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی اور صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمن کے علاوہ پیرذادہ امداد حسین الازہری ، چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ پیر سید محمد لخت حسنین شاہ ، مولانا بوستان قادری ، پیر سید محمد فاروق حسین شاہ ، چیئرمین حضرت سخی سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ صا حبزادہ پیر سلطان نیا ز الحسن قادری سروری ، صا حبزادہ پیر محمد ظہیر الدین صدیقی آستانہ عالیہ نیریاں شریف ، مفتی عبد الرسول منصور الا زہری ، مفتی رسول بخش سعیدی ، صاحبزادہ پیر محمود قاسم ، صوفی جا وید اختر آستانہ عالیہ گھمکول شریف ، علامہ محمد نصیر اللہ خان نقشبندی نورٹی وی برطانیہ ، سید ظفر اللہ شاہ حضرت سخی سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ ، الشیخ پیر محمد عمران ابدالی ، حافظ محمد فاروق چشتی ، خلیل احمد حقانی ، پیر احمد زمان جما عتی ، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی ، علامہ محمد حنیف حسنی ، صاحبزادہ محمد سعید احمد مکی ، قاری محمد سلیم ، شاہد بشیر حیدری ، صاحبزادہ محمد عرفان احمد شاہ ، ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ، حاجی محمد رمضان ، شیخ زین ہود ، قا ری محمد سلطان قادری ، علامہ ضیا ء الا سلام ہزاروی ، خلیفہ آفتاب سرمد ، حاجی عبد المجید قادری ، ذوالفقار علی حسینی ، قا ری تنویر اقبال قادری ، سید اکرام اکبر بخاری ، قاری احمد رضا ، حافظ نا صر صدیقی ، محمد حمزہ قمر ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ، محمد علی ، محمد بلال سہروردی اور دیگر سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات بھرپور شرکت کریں گی۔

اس روحانی و جدانی و نورانی کانفرنس میں موئے مبارک کی زیارت کرائی جا ئے گی اور شرکاء میں اختتامی لنگر بھی تقسیم ہو گا۔