لاہور: ملک میں سیاسی تبدیلی کے بعد بیورو کریسی اور دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان کی جانب سے تو استعفے متوقع کئے جا رہے تھے لیکن اس وقت ملک میں میڈیا پرسنز کے استعفوں کی ایسی فضاءچلی ہے کہ اب تک کئی بڑے نام اپنے اپنے ادارے چھوڑ چکے ہیں۔
سب سے پہلے خبر آئی معروف سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کے بارے میں، جنہوں نے جیو نیوز کو خیرآباد کہہ کر نئے ٹی وی چینل ’جی این این‘ کو جوائن کیا اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظرعام پر آ گئیں جن میں انکشاف ہوا کہ ان کیساتھ منیب فاروق بھی ”جی این این“ میں آ گئے ہیں۔
حامد میر کے استعفے کے بعد سماء نیوز کے معروف صحافی و اینکر پرسن ندیم ملک نے بھی استعفے کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ادارے میں جارہے ہیں اور اب دنیا نیوز کی خوبرو اینکر پرسن عظمیٰ نعمان نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ عظمیٰ نعمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ”آج میں دنیا نیوز پر اپنا آخری پروگرام کرنے جا رہی ہوں۔“
I will be doing last show on Dunya News today.#Headlines
— uzma nauman (@uzmanauman) August 11, 2018
ان کے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث میں تیزی آ گئی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید صحافیوں کے استعفے بھی متوقع ہیں۔ عظمیٰ نعمان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اب کس ادارے میں جائیں گی لیکن معروف صحافی اور اینکرپرسن اجمل جامی، جو دنیا نیوز کیساتھ ہی منسلک ہیں، نے عظمیٰ نعمان کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ”جی این این میں نئی اسائنمنٹ پر آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔“
Good luck and best wishes for your new assignment with GNN 😉 https://t.co/keDjcwovku
— Ajmal Jami (@ajmaljami) August 11, 2018
اجمل جامی کی ٹویٹ سے یہ انداز لگانا مشکل نہیں کہ عظمیٰ نعمان بھی جی این این میں جا رہی ہیں اور جلد ہی وہ دوبارہ ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گی۔