اسلام آباد: نیب کے بعد سی ڈی اے نے بھی پی ٹی آئی کے ر ہنما عبد العلیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ سی ڈ ی اے نے پارک ویو انکلیو سکیم کی تعمیر میں بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگو لیشنز 2005 کی خلاف ورزی پرعلیم خان کو حتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔ ڈ ائریکٹر بلڈنگ کنٹرول شفیع محمد مروت نے علیم خان کو ذاتی وضاحت کیلئے 8 اگست کو ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا ہے۔ علیم خان کو تمام دستاویزات کے ساتھ جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف غیر قانونی ہائوسنگ سکیم بنانے پر کرمنل کیس درج کیا جائیگا۔
نو ٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مروجہ قانون کے رجسٹرار اسلام آباد کو بھی کارروائی کی سفارش کی جائیگی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہوئے تو لے آئوٹ پلان کینسل کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے معاملہ ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ کو بھیج دیا جائے گا۔ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے معاملہ عدالت بھیجا جائیگا۔ سی ڈی اے نے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ آئیسکو، ایس این جی پی ایل، وزارت کیڈ، اسلام آباد انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھی مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ آ پ کو اب تک د س نوٹس دیئے جاچکے ہیں ۔پبلک نو ٹس بھی د یا جا چکا ہے کہ آپ فوری طور پر کمپلیشن سر ٹیفیکیٹ حاصل کریں اور بلڈنگ پلان منظور کرائیں ۔سی ڈی اے سے منظوری لئے بغیر کوئی تعمیرات نہ کریں لیکن آ پ نے ان نو ٹسز کا کوئی جواب نہیں دیا۔ یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ کی سو سائٹی میں تعمیرات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جو قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اسلام آ باد ہ ائیکورٹ نے سی ڈی اے کو ہدایت دی ہے کہ نجی ہا ئوسنگ سکیموں میں بلڈنگ کنٹرول کو ریگولیٹ کریں۔ہا ئیکورٹ نے اسلام آ باد انتظا میہ اور پو لیس کو بھی ہدایت دی ہے کہ آئی سی ٹی کی حدود میں سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر تعمیرات نہ ہونے دیں ۔