کراچی: نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب ڈاکو نجی بینک سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 2 منٹ چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے پہلے نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اورپھرعملے کو یرغمال بناکربینک میں موجود 50 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنے کے بعد سیکیورٹی گارڈز سمیت عملے سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
ایس ایس پی کراچی وسطی کا کہنا ہے کہ 5 سے 6 مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی ہے اور مسلح ملزمان سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کرساتھ لے گئے۔ شواہد اور سی سی ٹی وی فوتیج کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔