counter easy hit

بریکنگ نیوز:خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ۔۔؟ نیب کورٹ سے (ن) لیگ کے لیے ایک اور بڑی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) سعد رفیق نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے درخواست دائر کردی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ جس میں درخواست کی گئی ہے کہ آئندہ نیب میں پیشی پر گرفتاری وارنٹ جاری نہ کیے جائیں ۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیب جواب داخل کرانے کے لئے 2 ہفتے کا وقت دے ۔خواجہ سعد رفیق کی درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کرلی۔خیال رہے خواجہ سعد رفیق لاہورکے حلقہ این اے 131سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔جب کہ دوسری طرف انہیں نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سعد رفیق کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری بھی چند روز میں ممکن ہے۔جب کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہے۔واضح رہے نیب نے خواجہ سعد رفیق کو 16اکتوبر کو طلب کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو طلب کر لیا۔ خواجہ برادران کو 16اکتوبر کو پیراگون ہاؤسنگ کیس میں طلب کیا گیا۔ دونوں بھائی 16اکتوبر کو نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔خواجہ برادران کو منی ٹریل ساتھ لانے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ دنوں بھائیوں نے تا حال مذکورہ ریکارڈ نیب میں جمع نہیں کروایا۔واضح رہے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سعد رفیق کے پارٹنر قیصر امین بٹ کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کے پارٹنر اور ن لیگ کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ۔یب نے سعد رفیق کے دست راست پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں شراکت دار مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کرلیا تھا. قیصر امین بٹ پر اربوں روپے کے گھپلے کرنے کا الزام ہے.