پشاور (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا عہدے سے مستعفی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کر دی گئی۔ اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ علامیہ کے مطابق اجمل وزیر سے قلمدان واپس لے لیا گیا۔
کامران بنگش نئے مشیر اعلاعات کے پی مقرر کر دیے گئے۔اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔ مشیر اطلاعات کے پی کے نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بھجوادیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجمل وزیرسے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے جب کہ کامران بنگش کو اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے، کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ بحیثیت مشیر کام جاری نہیں رکھ سکتا، استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔ واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپا گیا تھا۔