آسام: بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینےسے 69افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں پر زہریلی شراب فروخت کرنے والے دو مبینہ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں دوہفتے قبل زہریلی شراب نوشی سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ہلاک شدگان کے پوسٹ مارٹم سے ثابت ہوا تھا کہ اس شراب میں میتھینول ملی ہوئی تھی۔ بھارتی ریاستوں اتر پردیش اور اتر آکھنڈ میں ان ہلاکتوں کا سلسلہ رواں ماہ 9 تاریخ کو شروع ہوا تھا۔ یہی شراب پینے سے بیسیوں شہری شدید بیمار بھی ہوگئے تھے۔ انسٹھ ہلاکتیں اتر پردیش کے صرف ایک ضلع میں ہوئیں جبکہ اتر آکھنڈ میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے 40 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔
دوسری جانب انڈیا کی موجودہ حکومت کے دور میں پہلا بڑا حملہ 2 جنوری 2016 کو پٹھان کوٹ میں اور دوسرا بڑا حملہ 18 ستمبر 2016 کو اوڑی میں ہوااوڑی فوجی کیمپ پر شدت پسند حملے میں 19 فوجی ہلاک ہوئے تھے اور 11 دن کے بعد انڈین فوج نے مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول میں داخل ہو کر پاکستانی شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا جسے سرجیکل سٹرائیک کا نام دیا گیا اور مودی حکومت کے بقول پاکستان کو سبق سکھانے کا وعدہ نبھایا گیا۔اس حملے کے بعد ملک کے سیاسی حلقوں میں بہت بڑا تنازع پیدا ہوگیا۔ مودی حکومت نے سرجیکل سٹرائیک کا سہرا اپنے سر لیا اور اس سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔اوڑی فوجی کیمپ پر حملے کے لیے جیش محمد کو ذمےدار ٹھہرایا گیا تھا اور اس بار پلومامہ حملے کے فوراً بعد جیش نے اس کی ذمےداری لے کر ٹھوس ثبوت حاصل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔پلوامہ حملے کے بعد جلد ہی انڈیا میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستان سے بدلہ لینے کے بیانات کے بعد مودی حکومت کس قسم کے اقدامات اٹھائے گی؟انڈیا میں حزب اختلاف فکر مند ہے کہ 18 شہروں میں فوجیوں کی لاشیں واپس جانے کے نتیجے میں پاکستان مخالف جذبات کا سیاسی فائدہ کسے ہو گا۔مودی حکومت کا پاکستان کے بارے میں فیصلہ آئندہ آنے والے انتخابات کے پس منظر میں ملک کی سیاست کا رخ طے کرے گا۔کوئی بھی عسکری فیصلہ مودی حکومت کے لیے خطرے سے بھرا ہوا ہوگا۔ اس لیے حکومت نے یہ ذمہ داری فوجی قیادت پر ڈال دی ہے جنہیں پتہ ہے ایسے وقت میں جب وہ اسلحے کی شدید کمی کے بحران سے گزر رہے ہیں پاکستان سے لڑائی مول لینے کی کیا قیمت ہو سکتی ہے۔