لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیرِ اعظم اور العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سزا یافتہ نواز شریف کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کے غلط استعمال پر بھی انکوائری شروع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گھر کے بھیدی نے پھر لنکا ڈھا دی، فواد حسن فواد کے انکشاف پر نواز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھر کے بھیدی نے پھر لنکا ڈھا دی، فواد حسن فواد کے انکشاف پر نواز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔دو بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس کے لیے منگوائی گئی تھیں، لیکن گھر پہنچا دی گئیں۔سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے انکشاف پر نواز شریف کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کے غلط استعمال پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔دو بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس کے لیے منگوائی گئی تھیں، لیکن یہ دونوں گاڑیاں گھر پہنچا دی گئی تھیں۔سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے یہ انکشاف تفتیش کے دوران کیا، تفتیش کی اطلاع ملتے ہی ایک گاڑی وزارتِ خارجہ واپس بھجوا دی گئی، دوسری کی تلاش جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس پر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت میں ہمارا مؤقف نہیں سنا گیا، اس لیے حکم نامے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ نواز شریف کے وکلا کے مطابق نواز شریف نے عدالت کی کارروائی میں پوری مدد کی، تاہم عدالت میں ہمارا مؤقف ٹھیک سے نہیں سنا گیا۔