نئی دہلی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بھارتی شہری نے حکومت کے دعووں پر پانی پھیر دیا شہری نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 3350 ٹن سونے کے ذخائر دریافت کرنے کا دعوی کیا اور کہا کہ اب ہماری معیشت سب سے آگے ہوگی ہم سب سے امیر ملک بن
ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط کب سینما گھروں میں دکھائے گی ؟ جان کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا
گئے ہیں، ہم پاکستان کو اب تہس نہس کردیں گے، شہری کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ بھارت میں کوئی دعوی پاکستان کو درمیان میں لائے بغیر ممکن ہو، لیکن جب سروے ٹیم نے سروے کیا تو پتا چلا کہ یہ تو فقط 165 کلو سونے کے ذخائر ہیں. ویڈیو میں شہری نے اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا جیسے چندرمان پروگرام کے وقت بڑے بڑے دعوے کیے گئے اس وقت بھی تمام دعوے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے بالکل اسی طرح حکومت نے سونے کے ذخائر ملنے کو تاریخی کامیابی بیان کیا لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے.